شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نادیہل علاقہ میں بانڈی پورہ ۔ سری نگر روڈ پر بدھ کے روز ایک خاتون کو فوج کی گاڑی نے کچل ڈالا-
اطلاعات کے مطابق نادیہال میں آج سہ پہر سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون فوج کی گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی لاش گاڑی کے نیچے پڑی تھی جبکہ اس کی شناخت گل جانی زوجہ ابراہیم ساکن ارگام چٹے بانڈی کے طور ہوئی ہے-
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: کشمیری شخص پنجاب سے لاپتہ
اُدھر متعلقہ تھانے کی پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ہلاک شدہ خاتون کی لاش کو قانونی لوازمات مکمل کرنے کے لیے اسپتال پہنچایا گیا-
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر دیا گیا ہے اور آرمی کی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
حادثہ کے بعد لوگ بھی مشتعل ہوگئے اور آرمی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔