ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: گریز میں پھنسے 95 طلباء کو بانڈی پورہ لایا گیا - Gurez

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ریسکیو کے دوران ان لوگوں کو ترجیح دی گئی تھی جو امتحانات میں شرکت کرنے والے تھے۔

bandipora
bandipora
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 8:29 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ کی جانب سے گریز میں پھنسے ہوئے تقریباً 95 طلباء کو ہیلی کاپٹر کے زریعہ بانڈی پورہ لایا گیا۔ ان طلباء کو 28 فروری کو ہونے والے ایس ایس آر بی کے امتحانات میں حصہ لینا ہے۔

بانڈی پورہ : گریز میں پھنسے 95 طالب علموں کو بانڈی پورہ لایا گیا

گریز میں پھنسے طالب علموں نے ضلع انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے آرمی کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے انہیں بانڈی پورہ لایا گیا۔ وہیں، طلباء نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کا شکریہ ادا کیا۔

بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا 'ان لوگوں کو ترجیح دی گئی تھی جو امتحانات میں شرکت کرنے والے تھے'۔

یہ بھی پڑھیے
عالمی یوم سماجی انصاف پر خصوصی پیشکش

واضح رہے کہ وادی گریز اور رزدان چوٹی میں شدید برف باری کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے گریز - بانڈی پورہ روڈ آمدورفت کے لیے بند تھی۔ وہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے گریز میں پھنسے افراد کو واپس لانے کے پیش نظر بندوبست کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.