ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کے سمبل میں دوکمسن لڑکے غرقآب - jhelum

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں بدھ کے روز دو کمسن لڑکے دریائے جہلم میں غرقآب ہوئے جن میں سے ایک کو بچایا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 2:05 PM IST

ذرائع کے مطابق سمبل کے شلوت علاقے میں بدھ کے روز محمد کفیل اور محمد شفیق نامی دو کمسن لڑکے دریائے جہلم کے کنارے پر کھیل رہے تھے کہ اس دوران دونوں کے پیر پھسل گئے اور وہ دریائے جہلم میں گر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں کی بر وقت کاوشوں کے باعث محمد کفیل نامی لڑکے کو بچایا گیا جبکہ محمد شفیق غرقآب ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ شفیق کی تلاش کے لئے بچائو آپریشن جاری ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے قبل اسی علاقے میں دو مقامی بچے بھی دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر ہلاک ہو گئے تھے۔

Intro:بانڈی پورہ ضلع کے شادہ پورہ پورہ سوناواری میں دو بکروال بچے دریائے جہلم میں ڈوب گئے
تفصیلات کے مطابق شادی پورہ سوناواری کے مقام پر دو بکروال بچے جہلم میں نہانے کی غرض سے اترے اور ڈوب گئے- مقامی لوگوں میں جونہی یہ خبر پھیلی تو ایک بچے کو بچا لیا گیا تاہم دوسرا بچہ ڈوب کر مرگیا- مقامی لوگوں اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کے بعد دوسرے بچے کی لاش دریا سے برآمد کی گئی - بتایا جاتا ہے کہ دونوں بکروال بچے راجوری کے ہیں اور یہاں ایک مقامی باغ کی رکھوالی کی غرض سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھے- مہلوک بچے کی پہچان محمد شفیع بجران ولد شبیر احمد بجران ساکنہ راجوری کے بطور ہوئی ہے- پولیس نے بھی اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے قبل اسی علاقے میں دو مقامی بچے بھی دریائے جہلم میں غرقِ آب ہوکر مر گئے تھے

Body:.

Conclusion:.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.