شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شاہ گُنڈ علاقے میں سڑکوں کی ابتر حالت راہگیروں اور دکانداروں کے لئے مشکلات پیدہ کررہی ہیں-
شاہ گنڈ سوناواری گاؤں کی سڑکیں زیر آب ہیں اور جب سے برفباری ہوئی ہے تب سے پانی کے نکاسی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
اس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڈھے ہوگئے ہیں جن میں پانی جمع ہوگیا ہے، نتیجتاً یہاں سے گاڑی یا پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے۔
مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی برفباری اور بارش کی وجہ سے وہ مزید خراب ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں:'جموں وکشمیر ایک نئے دور میں داخل '
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالی کی شکار ہیں جن کی کافی عرصے سے کوئی مرمت نہیں کی گئی ہیں -
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں متعدد دفعہ اعلیٰ حکام تک سڑک کی مرمت کے لیے درخواستیں دی ہیں، تاہم کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے جتنی جلد ہوسکے کام شروع کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں ان مشکلات سے نجات مل سکے۔