ETV Bharat / state

فوجیوں میں کووڈ-19 کے تئیں بیداری - ماسک کے استعمال

ڈاکٹر خان نے ماسک کے استعمال، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے، متوازن غذا لینے، روزانہ ورزش اور یوگا پر زور دیا۔

awareness against covid-19
کووڈ-19 کے تئیں بیداری
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 5:36 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کے روز محکمہ آیوش (آئی ایس ایم) نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر (بی ایس ایف) میں کورونا وائرس کے تئیں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔

کووڈ-19 کے تئیں بیداری

کیمپ کا افتتاح ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ڈی ایس بشٹ نے کیا۔ کیمپ کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں کو کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات اور حفاظتی ویکسین کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے 950 فوجیوں اور دیگر کارکنوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی دوائیں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر آئی ایس ایم ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ڈاکٹر ریاض احمد خان نے کہا کہ آگاہی کیمپ لگانے کا بنیادی مقصد کووڈ-19 کے مختلف حفاظتی اقدامات سے متعلق معلومات کو پھیلانا ہے، تاکہ عوام اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں مناسب آگاہی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کان کنی پر عائد پابندی سے سینکڑوں افراد بے روزگار

ڈاکٹر خان نے ماسک کے استعمال، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے، متوازن غذا لینے، روزانہ ورزش اور یوگا پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت آیوش حکومت کی وزارت کے جاری کردہ پروٹوکول کے مطابق اور دفاعی انڈین سسٹم آف میڈیسن جے اینڈ کے ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت کے مطابق مدافعتی بوسٹر دوائیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.