ETV Bharat / state

سوناواری کے کنیاری گاؤں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں سیکڑوں مقامی افراد نے شرکت کی جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ کے علاوہ مقامی لوگوں میں بڑی مقدار میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

سوناواری کے کنیاری  گاؤں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سوناواری کے کنیاری گاؤں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 10:17 PM IST

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے کنیاری سوناواری گاؤں میں فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اس کے علاوہ وہاں غریب کنبوں میں راشن بھی تقسیم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس کیمپ کا انعقاد فوج کی 13 راشٹریہ رائفلز کے شاہ گنڈ اور 3 سیکٹر آرمی مانسبل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

سوناواری کے کنیاری گاؤں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اس دوران میڈیکل ٹیم نے کنیاری سوناواری کے رہائشیوں کو معیاری طبی علاج فراہم کیا۔ اس کیمپ میں سیکڑوں مقامی افراد نے شرکت کی جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ کے علاوہ مقامی لوگوں میں بڑی مقدار میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

رامبن میں ٹرانسپورٹروں کی منمانی سے مسافر پریشان

اس موقع پر 13 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود تھے جنھوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی- اس دوران مقامی لوگوں نے علاقے میں ایسے کیمپ انعقاد کرنے پر فوج کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا اہتمام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.