ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری میں جلوسِ ذوالجناح برآمد - خراج عقیدت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شلوت، سوناواری میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس ذو الجناح برآمد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری میں جلوس ذوالجناح برآمد

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 7:56 PM IST

امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت دیگر شہداء کربلا کی یاد میں ضلع بانڈی پورہ کے شلوت، سوناواری علاقے میں ایک جلوس ذوالجناح برآمد ہوا جس میں عزاداران امام حسین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری میں جلوس ذوالجناح برآمد

جلوس عزا، حسینی اوقاف کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں عزاداران امام حسین نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ شہداء کربلا کی یاد میں جلوس عزا اربعین (یوم عاشورہ کے چہلم) کے موقع پر ہر سال یہاں حسینی اوقاف کمیٹی کی زیر اہتمام برآمد کیا جاتا ہے۔

شلوت، بانڈی پورہ میں جلوس عزا آستانۂ عالیہ شلوت، سوناواری سے بر آمد ہوکر مسجد اہلبیت سے ہوتے ہوئے آستانۂ عالیہ پر اختتام پذیر ہوا جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی اور امام عالی مقام کے تئیں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.