ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: باغات میں بارش کا پانی جمع، کسان پریشان

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 3:24 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے وجپارہ علاقے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں۔

بانڈی پورہ: باغات میں بارش کا پانی جمع، کسان پریشان
بانڈی پورہ: باغات میں بارش کا پانی جمع، کسان پریشان

وادی میں بارشوں کے باعث جہاں پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں وہیں، نشیبی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہو گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کھیتوں اور باغات میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔

ضلع بانڈی پورہ کے وجپارہ علاقے میں کسانوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص ڈرینیج نظام کے باعث علاقے کے کھیتوں اور باغات میں پانی جمع ہو چکا ہے جس کی نکاسی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے باغات مکمل طور پر بارشوں کی پانی سے بھرے پڑے ہیں جس کی وجہ سے باغات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ باغات میں تقریباً ایک فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے جس سے سیب کے درختوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’اگر فوری طور پر باغات سے پانی کی نکاسی کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے تو سیب کے باغ عنقریب ہی سوکھ جائیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ علاقے کے بیشتر افراد کا روزگار زراعت و باغبانی پر ہی منحصر ہے، لیکن علاقے میں ناقص ڈرینیج کی وجہ سے کھیتوں کے علاوہ باغات بھی پانی سے بھر گئے ہیں۔

مقامی باغ مالکان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناقص ڈرینیج سسٹم کے حوالے سے کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا تاہم ان کے مطابق اس جانب سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے پانی کی نکاسی میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ کسانوں کے مطابق مطابق اگر فوری طور ایسا نہ کیا گیا تو ’’باغات تباہ ہو جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.