ETV Bharat / state

گریز: 6 ماہ بعد تازہ پھل و سبزی کھائیں گے لوگ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی انتظامیہ نے 6 ماہ بعد ضروری اشیاء سے بھری 24 ٹرکس کو گریز کے لیے روانہ کر دیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے وادی گریز 6 ماہ سے زائد عرصے تک پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہے۔

چھ ماہ بعد گریز  کے لیے تازہ پھل وسبزی روانہ

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:22 PM IST

Updated : Apr 26, 2020, 8:34 PM IST

گریز روڈ اگرچہ گزشتہ ہفتے ہی کھول دیا گیا تاہم کووڈ-19 سے متاثر ہونے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس سڑک پر نقل وحمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم آج ضلع انتظامیہ نے 24 ٹرکوں میں ضروری اشیاء جس میں کھانے پینے کی چیزیں بھی شامل ہیں، کو وادی کے لیے روانہ کیا۔

چھ ماہ بعد گریز کے لیے تازہ پھل وسبزی روانہ

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے بتایا کہ ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو جانے سے قبل ہی صحیح طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے ڈرائیورز کا طبی معائنہ بھی کیا تھا تاکہ وادی میں کوئی مشتبہ شخص داخل نہ ہو۔

گریز روانہ کی گئی ان گاڑیوں میں تازہ سبزیاں، مرغ اور ایل پی جی گیس سلنڈر گاڑی اور ڈیزل کے پانچ ٹینکرز اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہے۔

شہباز مرزا نے بتایا کہ انتظامیہ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ گریز - بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی کی وجہ سے وادی کے لوگوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وادی کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وادی میں اشیائے خوردنی کی کافی قلت ہے، جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تھا، جس کے بعد انتطامیہ نے اس مسئلے کو فوری طور حل کرنے یقین دہانی کرائی تھی۔

Last Updated : Apr 26, 2020, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.