بانڈی پورہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ وسیم راجہ نے شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں چوتھی T20 اوپن کرکٹ چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح کیا۔ چمپئن شپ کا انعقاد ہاشمی کرکٹ کلب بانڈی پورہ نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفس بانڈی پورہ کے اشتراک سے کیا ہے۔T20 Open Cricket Championship
افتتاحی میچ رائزنگ سٹار بڈگام بمقابلہ ہمدان ہُریکین سری نگر کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پدم شری فیصل علی ڈار نے کہا کہ ناک آؤٹ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں کشمیر بھر کی 64 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کو خوش اسلوبی سے چلانے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام مطلوبہ سہولیات کا انتظام کیا ہے۔Hashmee Cricket Club Bandipora
کھلاڑیوں اور شائقین کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ وسیم راجہ نے کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے پر منتظمین کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ SVEEP (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن پروگرام) کے تحت مختلف سرگرمیاں کر رہی ہے اور یہ بھی SVEEP کے تحت نوجوانوں کو حق رائے دہی کے حوالے سے آگاہی کے لیے آگاہی کا حصہ ہے۔
انہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی میں انتخابی عمل اور ہر اہل شہری کی شرکت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ وسیم راجہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے علمی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور اتھلیٹک سرگرمیوں میں حصہ لیں اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے نوجوان نسل کو منشیات، سماجی برائیوں سے دور رکھنے اور نوجوانوں میں جذبہ اور محبت پیدا کرنے میں مدد ملے ۔
یہ بھی پڑھیں : Sports Event Concludes in Doda: ڈوڈہ میں منعقدہ کھیل مقابلوں کا اختتام