ETV Bharat / state

ولر جھیل میں گندگی کا انبار - ولر جھیل میں گندگی

ولر کے کنارے ذالوان علاقے میں میونسپل کمیٹی نے باضابطہ طور پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کی جگہ بنائی ہے۔

action plan
action plan
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 2:24 PM IST

آبی ذخائر کے لئے مشہور جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورا میں اب آبی ذخائر کم ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں ایشیا کی مشہور جھیل 'ولر جھیل' بھی ہے جو اپنی وسعت اور شفاف پانی کے لیے دنیا بھر میں الگ حیثیت رکھتی تھی لیکن ان دنوں اپنی قسمت کا رونا رو رہی ہے۔

ولر جھیل میں گندگی کا امبار

یہ جھیل لوگوں کی خودغرضی اور سرکار کی عدم توجہی کا شکار ہو گئی ہے۔ قصبہ بانڈی پورا اور اس کے ملحقہ جات علاقوں سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ لوگ اس جھیل میں پھینک دیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ضلع کی میونسپل کمیٹی نے بھی اس جھیل کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

ولر کے کنارے ذالوان علاقے میں میونسپل کمیٹی نے باضابطہ طور پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کی جگہ بنائی ہے۔ اس وجہ سے ضلع انتظامیہ تنقید کا شکار ہو رہا ہے۔

اس معاملے پر انتظامیہ کی تنقید کے بعد بانڈی پورا کے ضلع ترقیاتی کمشنر رویندر کمار نے ولر جھیل کے کنارے مذکورہ جگہ کا دورہ کیا اور اس ضمن میں میونسپل کمیٹی سے رپورٹ طلب کی۔

رویندر کمار نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ولر کی حفاظت کرنے کے لئے جلد ہی ایکشن پلان تیار کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.