ETV Bharat / state

Absent Doctors Suspended ڈیوٹی سے غیرحاضر طبی و نیم طبی عملہ معطل

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 7:33 PM IST

ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے کی پاداش میں گزشتہ دو دنوں کے دوران محکمہ صحت نے 9 ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے دو افراد کو معطل کردیا جبکہ کئی افراد کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے۔

sus
sus
ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی، نیم طبی عملہ معطل

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں گزشتہ کئی روز سے محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں، طبی مراکز کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ جہاں محکمہ صحت کی جانب سے طبی مراکز میں دی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے وہیں عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت نے حالیہ دنوں ضلع کے طبی مراکز کے دورے کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر نو ڈاکٹروں کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے دو افراد کو بھی معطل کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے یہ کارروائی بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال کی زیر نگرانی انجام دی گئی۔ ڈاکٹر مسرت نے اس حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں کئی طبی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کو نہ صرف معطل کیا گیا بلکہ انہیں وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کر دی گئی ہے، جن میں ان سے غیر حاضر رہنے کی وجہ دریافت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانب سے ضلع کے کئی پرائمر ہیلتھ سینٹرز، این ٹی پی ایچ سی سمیت دیگر طبی مراکز میں عملہ کی کمی کی شکایات کیں جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے فوری طور کارروائی انجام دی اور طبی مراکز کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر مسرت اقبال وانی نے کہا کہ شکایات موصول ہونے کے بعد کئی بار ان ملازمین کو متنبہ بھی کیا گیا کہ وہ ڈیوٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد نے وارننگ کے باوجود محکمہ صحت کی ہدایات کو نظر انداز کیا اور بالآخر اچانک دورے کے دوران ان کے خلاف کارروائی انجام دی گئی۔

مزید پڑھیں: محکمہ صحت کی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی

واضح رہے کہ باندی پورہ ضلع کے دیہی علاقوں سے مسلسل یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان دور دراز علاقوں میں قائم طبی مراکز میں طبی عملہ اکثر و بیشتر غیر حاضر رہتا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معمولی طبی معائنہ کے لیے بھی انہیں ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.