ETV Bharat / state

تریپورہ میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بایاں محاذ کی ریلی - بائیں محاذ کے امیدوار

بائیں محاذ کے یوتھ ونگ بشمول DYFI اور TYF نے آج اگرتلہ میں ایک ریلی نکالی اور لوگوں کو آئندہ انتخابات میں بائیں محاذ کے امیدوار کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ روزگار، خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور ریاست میں جمہوریت کی بقا ہوسکے۔

تریپورہ میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بایاں محاذ کی ریلی

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 11:35 AM IST

ریلی کے دوران ایک نکڑ پر ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی سکریٹری نبارون دیب نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ گذشتہ 43 ماہ سے مخلوط حکومت نے ریاست میں صرف دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔ ریاست میں نہ کوئی کام ہے، نہ کھانا ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کےلیے خوراک اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں بائیں محاذ کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کیا۔

نبارون دیب نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں دہشت کا ماحول بنا رکھا ہے۔ یہ حکومت عوام کو کچھ دینے کے قابل نہیں ہے۔ حکومت نے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ریاست میں انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوں گے تو بی جے پی کو ایک بھی نشست پر کامیابی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم

ڈی وائی ایف آئی کے صدر پلاش بھومک نے کہا کہ 2018 میں تریپورہ کے عوام نے مختلف فوائد کے حصول کےلیے بی جے پی کو حکومت سونپی تھی لیکن گزشتہ 44 مہینوں میں بی جے پی حکومت نے ریاست تریپورہ کے متعدد مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہاں بے روزگاروں کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے۔ پوری ریاست میں جنگل راج ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، وہیں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.