ETV Bharat / state

سیاسی فائدہ کے لیے تریپورہ کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش: جشنو دیو ورما

تریپور کے نائب وزیراعلیٰ جشنو دیو ورما نے کہا کہ ’تریپورہ کے نام کا استعمال کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں جو واقعات رونما ہوئے ہیں وہ شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ریاست کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیاسی فائدہ کےلیے تریپورہ کی شبہہ کو بگاڑنے کی کوشش: جشنو دیو ورما

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 12:55 PM IST

جشنو دیو ورما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تریپورہ کے ثقافتی ورثے اور شان کو داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جھوٹی خبریں اور ویڈیوز کے ذریعہ سیاست کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت اس طرح کے پروپگنڈے کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے ذریعہ تریپورہ کو ملک میں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت ایسی کسی حرکت کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ نائب وزیراعلیٰ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں کبھی بھی کوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے جب کہ یہاں لوگ پُرامن طریقے سے مل جل کر رہتے ہیں جو ہماری شان کو ظاہر کرتا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیگر جماعتوں کی جانب سے کی جانی والی تنقیدوں کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس طرح کی حرکت کو سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’مہاراشٹرا میں تریپورہ کا نام استعمال کرتے ہوئے جو واقعات رونما ہوئے ہیں وہ ہمارے لیے شرمناک ہیں‘

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدہ کے لیے فرضی تصاویر اور خبروں کو پھیلایا جارہا ہے اور تریپورہ کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.