ETV Bharat / state

تریپورہ: بی ایس ایف کے مزید 24 جوانوں میں کورونا کی تشخیص

ریاست کے وزیراعلی بپلب کمار دیو نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسز 86 ہو گئے ہیں اور یہ تمام کیسز بی ایس ایف کی 138 ویں اور 86 ویں بٹالین سے وابستہ ہیں۔'

تریپورہ: بی ایس ایف کے مزید 24 جوانوں میں کورونا کی تشخیص
تریپورہ: بی ایس ایف کے مزید 24 جوانوں میں کورونا کی تشخیص
author img

By

Published : May 8, 2020, 2:39 PM IST

ریاست تریپورہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 86 ویں بٹالین کے مزید 24 جوانوں کے مہلک کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد ریاست میں اس وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

ریاست کے وزیراعلی بپلب کمار دیو نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسز صفر سے بڑھ کر 86 ہو گئے ہیں اور یہ تمام کیسز بی ایس ایف کی 138 ویں اور 86 ویں بٹالین سے وابستہ ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاست کا کوئی بھی شہری کورونا سے متاثر نہیں ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 22 بی ایس ایف اہلکاروں کی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان نئے کیسز کے بعد تری پورہ شمال مشرق میں کورونا سےسب سے زائد متاثر ریاست بن چکی ہے ۔

تاہم وزیر اعلی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کے لئے پوری محنت کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.