ریاست میگھالیہ میں پیر کی رات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈرائیور کی بیوی کورونا سے متاثر پائی گئی۔
جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔
ڈرائیور کی بیوی سمیت بی ایس ایف کے تین اہلکار اب تک کورونا متاثرپائے جا چکے ہیں۔
ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر الیگژینڈر ایل ہیک نے کہا کہ ڈرائیور کی بیوی کورونا متاثر پائی گئی ہے اور اسے بی ایس ایف کے ہسپتال کے علاحدہ وارڈ میں داخل کروایا گیا ہے۔
یہ ڈرائیور میگھالیہ سرحدی ہیڈکوارٹر میں تعینات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف سرحدی ہیڈکوارٹر میں رابطہ کے ذرائع کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 42 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں فی الحال محض آٹھ فعال کیسز ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
میگھالیہ حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف)، بینکوں اور مرکزی حکومت کے دیگر اہلکاروں کے متنقل کرنے اور پوسٹنگ کو روک کر رکھا جائے کیونکہ ریاست میں کورونا کے سلسلے میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔