ETV Bharat / state

تریپورہ حکومت، مرکزی ٹیم کی سفارشات پر رپورٹ پیش کرے: ہائی کورٹ - More than 25,000 people affected by Corona in Tripura

تریپورہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ 'وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی مرکزی ٹیم کی سفارشات کے بعد کیے گئے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرے۔

تریپورہ حکومت، مرکزی ٹیم کی سفارشات پر رپورٹ پیش کرے: ہائی کورٹ

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:42 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ 'وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی مرکزی ٹیم کی سفارشات کے بعد کیے گئے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرے۔

تریپورہ ہائی کورٹ نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ریاست میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اسپتالوں کے آئی سی یو میں مبینہ طور پر آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے کورونا مریضوں کی موت کے معاملے میں نوٹس لیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریاستی حکومت کو ماہرین کی مرکزی ٹیم کی سفارشات کے بعد کیے گئے انتظامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیف جسٹس عقیل قریشی اور جسٹس شبھاشیش تلپترا کی بینچ نے اگلی شنوائی کے لیے پانچ اکتوبر کی تاریخ طے کی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل ارون کانتی بھومک نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی حکومت مرکزی میڈیکل ٹیم کی سفارشات کو نافذ کرنے کی خاطر کیے گئے اقدامات کے بارے میں کورٹ میں ایک حلفنامہ پیش کرے گی اور حکام کی جانب سے کورونا کے انتظامات میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں عدالت کو بتائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ 'تریپورہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ریاست میں متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے ہر کسی کو تشویش لاحق ہے۔ کووِڈ اسپتالوں کی بد نظمی کے الزامات کی رپورٹ کا نوٹس دیتے ہوئے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے ماہرین کی ایک ٹیم کو تریپورہ بھی بھیجا ہے۔

تریپورہ میں کورونا سے اب تک 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 274 ہو گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.