ETV Bharat / state

PM Modi's Guwahati Visit وزیر اعظم 14 اپریل کو آسام میں کئی پروجیکٹز کا افتتاح کرینگے

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:07 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو آسام کے دورہ پر جائینگے۔وزیر اعظم اس دوران کئی ترقیاتی منصبوں کا آغاز کرینگے

وزیر اعظم
وزیر اعظم

گوہاٹی: وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو آسام کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ تقریباً 8,500 کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے اور کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو تقریباً 11.30 بجے گوہاٹی کے برجھار ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر سے آئی آئی ٹی گوہاٹی پہنچیں گے اور سنگساری نامی علاقہ میں ایمس کا افتتاح کریں گے۔ ایمس گوہاٹی کے ساتھ ساتھ، وزیر اعظم نلباری، ناگاؤں اور کوکراجھار میں قائم 3 دیگر میڈیکل کالجز کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم برہم پترا پر پلاش باڑی-سوالکوچی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ''گوہاٹی-شمالی گوہاٹی پل 2023-24 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ریاست کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما نے ایک پریس کانفرنس کانفرنس میں مذکورہ بالا امور کی جانکاری دی۔

مزید پڑھیں:PM Modi in Hyderabad وزیراعظم مودی نے سکندرآباد میں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی

اپنے پریس کانفرنس میں وزیر عالی ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ پی ایم مودی سروسجائی اسٹیڈیم میں میگا بیہو پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جہاں آسام 11,000 ناچنی-دھولیوں کے ساتھ مل کر بھیو ناس (رقص) کا مظاہرہ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ وزیر اعظم نامروپ میں آسام پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ 500 پروجیکٹ ٹی پی ڈی میتھانول کا بھی افتتاح کریں گے جس کی لاگت 1,709 کروڑ روپے ہے۔ آسام پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ نامروپ قدرتی گیس سے میتھانول تیار کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی ہے اور ہندوستانی پیٹرو کیمیکل صنعت میں اہم ہے، جو اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور پائیدار ترقی کے لیے مضبوط عزم کے لیے مشہور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.