ETV Bharat / state

PM Modi Visit Meghalaya پی ایم مودی میگھالیہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 9:22 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج میگھالیہ کے دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی شیلانگ میں روڈ شو بھی کریں گے۔ PM Modi in Meghalaya

پی ایم مودی میگھالیہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

شیلانگ: وزیر اعظم نریندر مودی آج میگھالیہ کی راجدھانی میں روڈ شو اور گارو ہلز کے اہم شہر تُرا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پہلی بار میگھالیہ کی تمام 60 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ میگھالیہ میں 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صبح 11 بجے کے بعد میگھالیہ پہنچیں گے اور ریاستی سنٹرل لائبریری کمپلیکس میں عظیم مجاہدآزادی یو تیروت سنگ، یو کیانگ نانگبہ اور پاتوگن سنگما کے مجسموں پر پھول چڑھائیں گے، اس کے بعد ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

بی جے پی ذرائع نے کہا کہ میرے خیال میں تمام شہری خاص طورپر شیلانگ میں رہنے والے ان کی تقریر دیکھنا اور سننا پسند کریں گے کیونکہ وہ نہ صرف بھارت کے وزیر اعظم ہیں بلکہ عالمی رہنما بھی ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے میگھالہ اور ناگایلنڈ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں شیلانگ میں ایک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ وہ مغربی میگھالیہ کے تورا میں ایک انتخابی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 27 فروری کو ہوگی، جبکہ نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Nagaland Election 2023 بی جے پی نے میگھالیہ کیلئے 60، ناگالینڈ کیلئے 20 امیدواروں کا اعلان کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.