افسران نے بتایا کہ یہ ووٹنگ مرکز ہاف لانگ اسملبی حلقہ میں ہے۔ اس جگہ دوسرے مرحلہ میں یکم اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ہاف لانگ میں 74 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد ضلع الیکشن انچارج نے ووٹنگ مرکز کے پانچ انتخابی افسران کو معطل کر کے یہاں دوبارہ ووٹنگ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔
حالانکہ اس پولنگ مرکز پر دوبارہ انتخابات کے کرانے کے لیے ابھی باضابطہ حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دیما ہساؤ کے پولیس افسر اور ضلع الیکشن افسر کی جانب سے معطل ہونے کا حکم دو اپریل کو ہی جاری کیا گیا تھا لیکن یہ معاملہ پیر کو سامنے آیا۔
افسران نے بتایا کہ پولنگ مرکز کے لیے ووٹنگ ووٹر میں صرف 90 نام تھے لیکن ای وی ایم میں 171 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔