ETV Bharat / state

Tripura Rath Yatra تریپورہ میں رتھ یاترا کے دوران حادثہ، دو بچوں سمیت سات ہلاک متعدد زخمی - تریپورہ رتھ یاترا میں بچوں سمیت کئی ہلاکتیں

تریپورہ کے کے اناکوٹی ضلع میں پیش آئے حادثے پر وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Tripura Rath Yatra

Tripura Rath Yatra
تریپورہ رتھ یاترا میں بچوں سمیت کئی ہلاکتیں، متعدد زخمی
author img

By

Published : Jun 28, 2023, 9:41 PM IST

Updated : Jun 29, 2023, 6:29 AM IST

ویڈیو

اگرتلہ: تریپورہ کے اناکوٹی ضلع میں ایک حادثے میں دو بچوں سمیت کم از کم 7 لوگوں کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ جب کہ 15 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 'آلٹو رتھ' جلوس کے دوران پیش آیا، جسے سالانہ رتھ یاترا تہوار کے بعد ہندو دیوتا جگن ناتھ اور ان کے دو بہن بھائیوں کی 'واپسی' یاترا کے طور پر نکالا جاتا ہے۔ رتھ لوہے کا بنا ہوا تھا اور اسے بہت سجایا گیا تھا۔ یاترا کے دوران جب یہ رتھ اوور ہیڈ بجلی کے تار سے ٹکرایا تو اس میں کرنٹ لگ گیا اور کرنٹ لگنے سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، یہ حادثہ شام تقریباً 4:30 بجے کمار گھاٹ علاقے میں اسکون مندر کی طرف سے نکالے جانے والے 'آلٹو رتھ یاترا' تہوار کے دوران پیش آیا۔ جگن ناتھ رتھ یاترا میں شامل عقیدت مند لوہے سے بنے رتھ کو کھینچ رہے تھے۔ اس دوران رتھ 133 کے وی اوور ہیڈ کیبل سے رابطہ میں آگیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ رتھ ننگا بجلی کے تار سے کیسے رابطے میں آیا۔ تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے اگرتلہ سے کمار گھاٹ کا سفر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 29, 2023, 6:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.