گوہاٹی میں 'اوینر پرائیویٹ لمیٹیڈ' کے نام پر ایک کمپنی کال سینٹرز کا کام انجام دے رہی تھی۔
یہ کال سینٹرز راجیش خان نامی شخص کے ذریعے سے چلایا جارہا تھا۔
اڈیشنل پولیس جنرل ایل آر بشنوئی کے مطابق' سی آئی ڈی نے 22 مانیٹرز 40 پرسنل کمپیوٹرز 2 پین ڈرائیوز 1 لیپ ٹاپ، 32 موبائیل فون اسکے علاوہ ڈائیری اور مختلف کاغذات برآمد کئے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ'کال سینٹر میں تقریبا 7 لاکھ امریکی شہریوں کا ڈیٹا موجود تھا، جس کے ذریعے سے کمپنی کو ماہانہ 50 لاکھ روپیے کا منافع مل رہا تھا'۔
تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی کے تحت انکے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔