ETV Bharat / state

Kidnapping Case in Tripura تریپورہ میں بچہ چوری کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کے پٹائی

پولیس کے مطابق تریپورہ میں بچہ چوری کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے لیکن بچہ چوری کی افواہ ریاست کے امن و امان کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ Women Beaten in Tripura

تریپورہ میں بچہ چوری کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کے پٹائی

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 4:26 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ کے ضلع گومتی میں ادے پور کے راجار باغ علاقے میں بچہ چوری کرنے والے گروہ میں شامل ہونے کے الزام میں مقامی لوگوں نے ذہنی طور پر معذور خاتون کی بے دردی سے پٹائی کردی۔ اس طرح کے الزام پر گزشتہ دو دنوں میں ریاست میں اس طرح کے حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق تریپورہ میں بچہ چوری کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے لیکن بچہ چوری کی افواہ ریاست کے امن و امان کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ ریاست میں بچوں کی چوری، گائے کی چوری اور انسانی اعضاء چوری کرنے والے گروہوں کی افواہوں کی وجہ سے پچھلے چند سالوں میں ہجومی تشدد (پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کی واردات) ایک نیا خطرہ بن گیا ہے۔ Four people Beaten by Public in Tripura

تریپورہ میں 2018 سے اب تک کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور گزشتہ جمعہ کے روز مشرقی اگرتلہ کے جیرانیا میں ایک ایساہی واقعہ ہوا ہے، جہاں ایک نامعلوم شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز مبینہ بچہ چوری کے دو واقعات کی اطلاع ملی جن میں تین افراد کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ایک ذہنی طور پر معذور خاتون کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ بعد ازاں اگرچہ پولس نے خاتون کو بچا کر اسپتال پہنچایا تاہم اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: Man Beaten to Death: بچہ اغوا کرنے کا الزام، نوجوان کی ہجومی تشدد میں موت

ایک دوسرے واقعہ میں، مقامی لوگوں نے جنوبی تریپورہ کے شانتیر بازار ریلوے اسٹیشن پر بچہ چوری میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین لوگوں کو پکڑ لیا۔ بعد میں پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ تین میں سے ایک شخص شمالی تریپورہ کا رہنے والا ہے اور مستری کا کام کرتا ہے۔ وہ اپنے دو آسامی دوستوں کے ساتھ ہفتہ کے روز ایک گاہک سے پیسے لینے آیا تھا۔ اس کے بیان کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے اسے اگرتلہ جانے والی ٹرین میں بٹھا دیا۔ پولیس نے جمعہ کی علی الصبح جرانیہ میں ایک مشتبہ چور کو مارنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.