ETV Bharat / state

آسام : سیلاب کی صورتحال سنگین، مزید چار ہلاک

آسام میں سیلاب کی وجہ سے یلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔ ریاست میں سیلاب سے 28 لاکھ 32 ہزار 410 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

آسام : سیلاب کی صورتحال سنگین، مزید چار ہلاک
آسام : سیلاب کی صورتحال سنگین، مزید چار ہلاک
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:05 AM IST

ریاست آسام میں شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال اور سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے جمعرات کے روز مزید چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔ وہیں 26 اضلاع میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

ریاست میں سیلاب سے 28 لاکھ 32 ہزار 410 افراد متاثر ہوئے، جن میں ددھیا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہے۔

سیلاب کو لے کر ڈسٹرکٹ کمیشنر پلو گوپال جھا نے کہا ہے کہ 'اس برس ہمارا ضلع اب تک چار بار سیلاب سے متاثر ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی سیلاب میں سات افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ریاست کے 3218 گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے جہاں کے لوگوں کو بالائی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'برہمپترا ندی میں طغیانی جاری ہے اور یہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.