ETV Bharat / state

CPIM Slams BJP Govt بی جے پی کے دور حکومت میں تریپورہ میں جرائم کا گراف مزید بڑھا - تریپورہ عصمت دری کے معاملات

سی پی آئی ایم مہیلا مورچہ ایسوسی ایشن کی نائب صدر راما داس نے الزام لگایا کہ تریپورہ میں بی جے پی کے اقتدار کے دوران گزشتہ 57 مہینوں میں جنسی زیادتی اور اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد 66 خواتین کا قتل کیا گیا۔ CPIM on Tripura Rape Cases

بی جے پی کے دور حکومت میں تریپورہ میں جرائم کا گراف مزید بڑھا

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 3:02 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بہتر حکمرانی کے دعووں کو چیلنج کرتے ہوئے اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے مہیلا مورچہ نے آج ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت نہ کرنے اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا دینے میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔ ایسوسی ایشن کی نائب صدر راما داس نے الزام لگایا کہ تریپورہ میں بی جے پی کے اقتدار کے دوران گزشتہ 57 مہینوں میں عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے بعد 66 خواتین کا قتل کیا گیا، جب کہ مزید 105 خواتین عصمت دری کے بعد خودکشی پر مجبور ہوئیں ، جس سے بی جے پی کا خواتین کے تئیں رویہ واضح طور پر نظرآتا ہے۔ Crime graph in Tripura increased

تریپورہ قانون ساز اسمبلی کی آخری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ داس نے کہا کہ مختلف تھانوں میں ہر ماہ خواتین کے خلاف تشدد کے اوسطاً 67 کیس درج کیے جا رہے ہیں۔ یکم جنوری 2020 سے 31 اگست 2022 تک ریاست میں عصمت دری کے 381 کیس درج ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے 2164 کیس مختلف تھانوں میں درج کیے گئے، جو شمال مشرقی ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ میں اجتماعی عصمت دری کے کل 26 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی کو نشانہ بنایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.