ETV Bharat / state

اروناچل میں کورونا وائرس کا خطرہ

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:22 PM IST

ریاست اروناچل پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن کے 100 نئے معاملےآنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3412 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

ریاست کے طبی خدمات کے ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 100 نئے معاملوں کی تفصیلات یوں ہے۔

ایٹا نگر کیپیٹل کمپلکس سے 23، چانگا لانگ سے 13، پکّے کیسانگ سے 10، ویسٹ کامینگ سے 9، اپر بوبانسری سے 7، ویسٹ سیانگ، توانگ اور لوئر سیانگ سے چار چار، نمسائی سے 3، لونگڈنگ، پاپومے پارے اور تیرپ سے دو دو اور شی یومی سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نئے معاملوں میں آٹھ معاملوں کو چھوڑکر دیگر سبھی میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔

گذشتہ رات کو جاری بلیٹن میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والے 81 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ریاست میں کوروناوائرس کے 899 سرگرم معاملے ہیں۔

جب کہ 2508 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:'دہلی رائٹس 2020 دا انٹولڈ اسٹوری' کتاب کے شائع نہ ہونے پر تنازعہ

اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک ریاست پانچ لوگوں کی اموات ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.