ETV Bharat / state

کوہیما میں مکمل لاک ڈاون کا آغاز - Kohima Deputy Commissioner Gregory Thejavili

ناگالینڈ کے کوہیما میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہفتہ کی صبح سے ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

کوہیما میں مکمل لاک ڈاون کا آغاز
کوہیما میں مکمل لاک ڈاون کا آغاز
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:36 PM IST

کوہیما: ناگالینڈ کے کوہیما میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہفتہ کی صبح سے ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں سبھی کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیاں نہیں نظر آئیں۔

کوہیما شہر کے کئی علاقوں میں حفاظت کے لحاظ سے لوگوں نے اپنے گھروں میں رہنا مناسب سمجھا ہے۔
کوہیما ڈپٹی کمشنر گریگری تھیجاویلی نے بتایا کہ لوور چاندماری، اپَرپی آر ہِل اور لوور فاریسٹ کالونی میں علاقوں کی حد بندی کی گئی۔ ان علاقوں کو کووڈ-19 پازیٹیو معاملوں کا پتہ لگانے کے بعد سیل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں کورونا انفکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے علاقوں کو سیل کردیا گیا اور متاثرہ افراد کے رابطہ میں آئے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے 23 جولائی کو دئے اپنے حکم میں کہا کہ سیل علاقوں میں کسی بھی طرح کی سرگرمی پر سخت پابندی ہے اور ان علاقوں میں فوری اثر سے نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'اس دوران ایمرجنسی علاج اور ضروری اشیاء وخدمات کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 سے 60 کے التزام کے مطابق سخت کارروائی اور تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 188 اور دیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.