تریپورہ میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر India-Bangladesh border جمعہ کی صبح مسلح گروہوں نے بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک جوان ہلاک ہو گیا۔ مرنے والے بی ایس ایف جوان کی شناخت 53 سالہ گریجیش کمار ادے Girjesh Kumar Uddey کے طور پر کی گئی ہے۔ ادے بی ایس ایف کی 145ویں بٹالین میں حوالدار تھے۔
ذرائع کے مطابق انھیں علاج کے لیے اگرتلہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انھوں نے آخری سانس لی۔ چار گولیاں ان کے جسم کے کئی حصوں میں لگیں جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
علاقے میں سرچ آپریشن Search Operation جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انتہا پسندوں نے شمالی تریپورہ ضلع کے آنندبازار تھانہ علاقے کے تحت شمنا پور بارڈر چوکی (BOP) پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: سرحد پر گشت کے درمیان تیزرفتار کشتی سے گر کر بی ایس ایف جوان ہلاک
ذرائع کے مطابق BOP-2 کے بی ایس ایف اہلکار جمعہ کی صبح سرحد پر گشت کر رہے تھے کہ اچانک انہتا پسندوں نے بی ایس ایف جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد بنگلہ دیش میں اپنے ٹھکانے کی طرف بھاگ گئے۔