ETV Bharat / state

پولیس فورس پر حملہ قومی سلامتی کو خطرہ: منی پور وزیراعلی

Manipure Chief Minister N Biren Singh on attack on state forces منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے تینگنوپال ضلع کے میں ریاستی پولیس پر حملے پر ردعمل میں کہا کہ ریاستی پولیس پر حملہ قومی سلامتی کو سنگین خطرہ کی علامت ہے۔

Manipur CM N Biren Singh
Manipur CM N Biren Singh
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 10:45 AM IST

امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ریاستی فورسز پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وفد جلد ہی دہلی جا کر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ وزیر اعلی کا یہ بیان ہفتہ کو تینگنوپال ضلع کے سرحدی قصبے مورہ میں ایک حملے میں ریاستی پولیس کے پانچ کمانڈوز کے زخمی ہونے کے بعد آیا ہے۔ حملے کے فوری بعد پانچ کمانڈوز کو امپھال لے جایا گیا اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

منی پور وزیراعلی بیرن سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "حالیہ دنوں میں ریاستی افواج کے خلاف متعدد حملے قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ جب کہ ریاستی اور مرکزی سیکورٹی فورسز صورت حال پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، سیکورٹی فورسز ان عناصر سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور جامع انداز اپنائیں، جو ریاست منی پور کو غیر مستحکم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

  • The unprecedented attacks against the state forces in the recent times have become a serious national security threat. While the state and central security forces are actively engaged in maintaining control over the situation, it is also imperative for the combined security… pic.twitter.com/b2y1sZEJ6u

    — N.Biren Singh (@NBirenSingh) December 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ نے اتوار کو بی جے پی کی ریاستی صدر اے شاردا دیوی، وزراء، ایم ایل ایز اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سنگھ نے کہا کہ ایک وفد بھی جلد ہی دہلی جا کر مرکزی رہنماوں سے ملاقات کرے گا تاکہ انہیں منی پور کی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: منی پور کے وزیراعلی کی ریاست کی عوام سے تشدد بند کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں کئی مہینوں سے حالات کشیدہ ہے۔ منی پور میں تشدد کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ عوامی وسرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر تباہ وبرباد کیا گیا۔ تشدد کے دوران خواتین کو برہنہ پریڈ کرائی گئی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں نے اس معاملے پر مودی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.