آسامی آدکار جتن بوورا جو ریاست آسام سے چلنے والی آسام اسٹیٹ فلم فنانس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرپرسن بھی ہیں، انہوں نے شہریت ترمیمی بل کو مرکزی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے اور اسے قانون بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے احتجاجیوں کو حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
![آسام: جتن بورا نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5357508_485_5357508_1576211725532.png)
اداکار اور آسام بی جے پی رہنما جتن بورا نے جمعرات کو یہاں پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔ ان کے استعفے کے پیچھے کی وجہ شہری ترمیمی بل (سی اے بی) بتایا گیا ہے جو کل صدر جمہوریہ ہند کی مہر کے بعد اب باضابطہ قانون بن گیا ہے۔
ادھر آسام میں سی اے بی کی منظوری کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مزید برآں ، ریاست کے دس اضلاع لکھیم پور، تنسوکیہ ، دھیمجی، ڈیبروگڑھ ، چرائیڈو ، سیواساگر، جوراہٹ، گولگھاٹ، کامروپ میں احتجاج کو دیکھتے ہوئے موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر کرفیو بھی لگا دیا ہے۔