ETV Bharat / state

Assam Flood 'کل عید ہے لیکن سیلاب کے سبب عیدگاہ اور ہمارے گھر زیرآب ہیں'

آسام میں موسلادھار بارش سے 11 اضلاع کے 514 ریونیو گاؤں زیر آب آگئے اور 1,21,247 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے۔ وہیں عید الاضحی کے پیش نظر مقامی مسلمان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کل عید ہے لیکن سیلابی پانی کی وجہ سے ہمارے گھر محفوظ نہیں ہیں۔ Muslims facing problems in assam

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 10:03 AM IST

آسام میں موسلادھار بارش
آسام میں موسلادھار بارش

گوہاٹی: ریاست آسام میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آسام حکومت نے سیلاب کے حوالے سے امدادی کام تیز کر دیا ہے۔ آسام کے کئی اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں عید الاضحی کے پیش نظر مسلمانوں کے سامنے بڑا چیلنج پیدا ہوگیا۔ مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ کل عید ہے لیکن سیلابی پانی کی وجہ سے ہمارے گھر متاثر ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں تک کہ عیدگاہ میدان بھی پانی میں ڈوب گیا ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، جس کے سبب ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

  • Assam | "It's Eid tomorrow but we are facing great difficulty as our houses are affected due to flood waters. Even the Eidgah Maidan is inundated. The price of vegetables is also rising," says a resident of Shilla village in Barpeta district. pic.twitter.com/PFtN7mcLpj

    — ANI (@ANI) June 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 11 اضلاع کے 514 ریونیو گاؤں زیر آب آگئے اور 1,21,247 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 2389.21 ہیکٹر زرعی اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے کل 29 ریلیف کیمپ کام میں مصروف ہیں۔ کامروپ ضلع کے 168 گاؤں، نلباری ضلع کے 129 گاؤں اور بارپیٹا کے 93 گاؤں اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نہ صرف بھوٹان کا کوریشو ڈیم پانی چھوڑ رہا ہے بلکہ بھوٹان اور آسام کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث آسام کے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Assam Flood گوہاٹی میں سیلاب سے فصلیں تباہ، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ریاست میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ پانی بھر جانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما کو فون کرکے ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام حکومت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے تیار ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو بچاؤ اور سیلاب راحت میں تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.