ETV Bharat / state

آسام: بیٹی کی بلی دینے کی کوشش

ریاست آسام کے ضلع ادل گڑی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آج 21ویں صدی میں بھی لوگ اندھی عقیدت میں مبتلا ہیں۔

author img

By

Published : Jul 7, 2019, 12:24 PM IST

آسام

ضلع ادل گڑی میں ایک اسکول ٹیچر نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ مل کر خود کی ہی تین سالہ معصوم بچی کی بلی دینے کی کوشش کی لیکن مقامی لوگوں کی مستعدی اور ان کی مداخلت سے بچی کی جان بچ گئی۔

ملزم جادھو سہریا پیشے سے سائنس ٹیچر ہے جب کہ اس کے پیٹے نے بینگلور سے ایم بی اے کیا ہے اور ملزم بیوی بھی ایک میڈیکل نرس ہے۔

بیٹی کی بلی دینے کی کوشش

تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ خاندان تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود ایسی حرکت کو انجام دینے جارہا تھا۔

واضح رہے کہ واقعہ کے وقت پورا خاندان عریاں حالت میں پایا گیا تھا، معاملہ اس وقت پتہ چلا جب مقامی لوگوں نے ٹیچر کے گھر سے دھواں نکلتے دیکھا۔ گاؤں والوں نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس اور میڈیا کو بلا لیا۔

پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو وہ خود بھی ششدر رہ گئ کیونکہ ٹیچر اور اس کے اہل خانہ بچی کو بلی دینے والے لکڑے پر بیٹھا رکھا تھا، اس سے قبل ٹیچر کا کنبہ عریاں ہوکر پوجا میں مصروف تھا۔

جب پولیس اور میڈیا کے لوگوں نے مداخلت کی تو گھر میں موجود افراد نے ان پر پتھر اور برتن پھینکنا شروع کردیا جس میں کافی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی افراد نے اس حرکت کو انجام دینے والے تانترک اور ٹیچر سمیت اہلخانہ کو پہلے گھر سے نکالا اور جم کر ان کی پٹائی کی اور موٹر سائیکل، کار ، ٹی وی اور فریج میں آگ لگادی۔

پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور بچی کو اس چنگل سے آزاد کرایا۔

پولیس نے اس معاملے میں ایک تانترک اور گھر کے چند افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.