ETV Bharat / state

ہلاک شدہ فوجی اہلکار کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ - مطالبہ

عمران کے اہل خانہ نے ان کی آخری رسومات ادا کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ جب تک ان کو بچے کو شہید کا درجہ نہیں دیا جائے گا تب تک وہ آخری رسومات ادا نہیں کریں گے۔ عمران کے اہل خانہ نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

فوجی اہلکارکو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 5:09 PM IST

آسام میں ماؤنوازوں کا مقابلہ کرنے کے دوران ضلع مظفر نگر کے عمران نامی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کی آخری رسومات ادا کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ جب تک ان کو بچے کو شہید کا درجہ نہیں دیا جائے گا تب تک وہ آخری رسومات ادا نہیں کریں گے۔

ہلاک شدہ فوجی اہلکار کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے انتظامیہ سے عمران کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں شہید کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدہ اہلکار کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ حکام نے ان کے لیے کوئی بھی معاوضہ نہیں دیا جس کی وجہ سے ان کے پسماندگان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران کو شہید کا درجہ نہیں دیا جاتا تب تک ان کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائے گی۔

عمران کے اہلخانہ نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.