ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص کی شناخت ہوئی ہے، جب کہ دو افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست کے ہیلتھ سکریٹری پی پرتیبن کا کہنا ہے کہ چنئی سے آنے والے شخص کی بدھ کے روز کورونا جانچ کی گئی جس میں وہ پازیٹیو پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ شخص قرنطینہ مرکز میں تھا لیکن پازیٹیو پائے جانے کے بعد اسے کووڈ کیئر سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔
اس دوران ریاست کے وزیراعلی پیما کھانڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’ایک اور شخص بدھ کی رات کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ مریض کو قرنطینہ مرکز سے کووڈ۔ 19 کیئر سینٹڑ میں منتقل کردیا گیا ہے‘‘۔