ETV Bharat / state

Assam Flood آسام کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارش، سیلاب سے 33,400 سے زیادہ لوگ متاثر

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق کاچھر، درنگ، دھیماجی، ڈبرو گڑھ، گولاگھاٹ، ہوجائی، لکھیم پور، ناگون، نلباری، سونیت پور، تینسوکیا اور ادلگوری اضلاع میں سیلاب سے 33,400 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:23 PM IST

آسام کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارش
آسام کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارش

گوہاٹی: ریاست آسام کے کئی حصوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کو سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب کئی گاؤں، قصبے اور کھیت پانی میں ڈوب گئے۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آسام کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں جمعرات تک ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گوہاٹی میں آئی ایم ڈی کے علاقائی موسمیاتی مرکز (آر ایم سی) نے اتوار اور پیر کو کوکراجھار، چرانگ، بکسا، بارپیتا اور بونگائیگاؤں کے اضلاع میں 24 گھنٹے کے دوران 7-11 سینٹی میٹر سے 24 گھنٹوں میں 20-11 سینٹی میٹر بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

اسی دوران دھوبری، کامروپ، کامروپ مہانگر، نلباری، دیما ہساو، کاچھر، گولپارہ اور کریم گنج اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ آر ایم سی نے منگل کے لیے اورنج الرٹ اور اگلے دو دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ریڈ الرٹ کا مطلب ہے فوری کارروائی کریں جب کہ اورنج الرٹ کا مطلب ہے کارروائی کے لیے تیار رہیں اور یلو الرٹ کا مطلب ہے نظر رکھیں اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کی روزانہ سیلاب کی رپورٹ کے مطابق کاچھر، درنگ، دھیماجی، ڈبرو گڑھ، گولاگھاٹ، ہوجائی، لکھیم پور، ناگون، نلباری، سونیت پور، تینسوکیا اور ادلگوری میں سیلاب سے 33,400 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع لکھیم پور میں سیلاب سے سب سے زیادہ 25,200 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ڈبرو گڑھ میں 3,800 سے زیادہ لوگ اور تینسوکیا میں تقریباً 2,700 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ آسام میں اس برس تیسری مرتبہ سیلاب، ابتک 118 ہلاک

تین اضلاع میں امدادی تقسیم کے 16 مراکز چلانے کے علاوہ انتظامیہ نے ایک ریلیف کیمپ منعقد کیا ہے، جہاں نو افراد نے پناہ لی ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس وقت 142 گاؤں زیر آب ہیں اور آسام میں 1510.98 ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وشوناتھ، بونگائیگاؤں، ڈبروگڑھ، کوکراجھار، لکھیم پور، ماجولی، موریگاؤں، ناگاؤں، شیوساگر، سونیت پور، جنوبی سلمارا اور ادلگوری اضلاع میں بھاری کٹاؤ دیکھا گیا ہے۔

دیما ہساؤ اور کریم گنج میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سونیت پور، لکھیم پور، کاچھر، دھیماجی، گولپارہ، ناگاؤں، ادلگوری، چرانگ، ڈبرو گڑھ، کامروپ، کاربی انگلونگ، کریم گنج، بونگائیگاؤں، ماجولی، موریگاؤں، سیوا ساگر اور جنوبی میں پشتوں، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو سیلاب کے پانی سے نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیم گھاٹ میں برہمپترا، این ایچ روڈ کراسنگ پر پوتھیماری اور کامپور میں کوپیلی ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ پوتھیمری اور کوپلی برہم پترا کی معاون ندیاں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.