تقریبا 8 دن رکنے کے بعد تمام امیدوار ہوٹل فیئر ماؤنٹ سے روانہ ہوگئے، تمام امیدواروں کو سخت سکیورٹی کے ساتھ فیئر ماؤنٹ سے بس میں بیٹھاکر جے پور ائیرپورٹ لایا گیا، جہاں سے بذریعہ فلائٹ آسام جانے والے ہیں۔
گزشتہ جمعہ کے روز اے آئی یو ڈی ایف کے تمام امیدواروں کو بذریعہ طیارہ جے پور لایا گیا تھا۔ اس کے بعد امیدواروں ہوٹل فیئر ماؤنٹ شفٹ کیا گیا تھا۔وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ان کے مہمان نوازی کی پوری ذمہ داری مہیش جوشی کو دی گئی تھی۔
اس سے قبل بھی سیاسی رسہ کشی کے دوران مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات کے اراکین کو جے پور کی ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا، جب بھی ملک میں سیاسی مسائل زور پکڑے تو کانگریس اعلی کمان نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر پور بھروسہ کیا، گزشتہ روز راجستھان میں بھی سیاسی گہماگہمی کے دوران راجستھان کے کانگریس کے اراکین کو ہوٹل فیئر ماؤنٹ میں ہی رکھا گیا تھا۔
آسام اسمبلی انتخابات سے متعلق خریدو فروخت کے ڈر سے آسام کے امیدواروں کو بھی کانگریس کی قیادت میں جے پور کی ہوٹل میں رکھا گیا۔
وہیں راجستھان حکومت کے چیف وہیپ ڈاکٹر مہیش جوشی کا کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کے کوئی رہنما ہمارے یہاں آتا ہے تو ہم ان کی مہمان نوازی کریں گے، چاہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہو یا دوسرے جماعت کا، ہمیں کسی بھی ریاست کی سیاست سے کوئی مطلب نہیں ہے ہمارا کام صرف دل کھول کر ان کی مہمان نوازی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آسام میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان دو مئی کو کیا جائے گا۔