ETV Bharat / state

کوکراجھار: سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 20 لوگ زخمی

ریاست کے وزیر اعلی سربانندا سونووال نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو زخمیوں کے علاج کے لیے ہر مکمن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 3:04 PM IST

6 killed in bus truck collision in Assam
کوکراجھار: سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 20 لوگ زخمی

آسام کے ضلع کوکراجھار میں نیشنل ہائی وے 17 پر مسافروں سے بھری ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 20 لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس حادثے کی جانکاری ذرائع ابلاغ کو دی۔

یہ حادثہ بوگری باری تھانہ حلقے کے تچٹاگوری میں اس وقت پیش آیا جب سپتگرام سے دھبری جارہی ایک مسافر بس کی ایک ٹرک سے آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی۔ یہ ٹرک گوہاٹی جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔

حادثے میں مرنے والوں کی پہچان سندیش علی، ستار علی، رفیق الاسلام، بشید الاسلام اور صدر قاضی کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

چتر درگ سڑک حادثہ

آسام کے وزیر اعلی سربانندا سونووال نے حادثے میں جانوں کے اتلاف پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ وزیر اعلی نے کوکراجھار کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.