ETV Bharat / state

آسام: پانچ سالوں میں 3439 شرپسندوں کی خودسپردگی - گوہاٹی ای ٹی وی بھارت خبر

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ ریاست میں 2016 سے لے کر اب تک مختلف تنظیموں کے کم ازکم 3،439 شرپسندوں نے خودسپردگی کی ہے۔ شمال مشرقی ریاست کی شدت پسند تنظیموں کے لئے مرکزی حکوت کی ’سمپورن۔ سہ ۔ پرنواس’ منصوبہ کے تحت ریاستی حکومت نے حکومت کے سامنے خودسپردگی کرنے اور تشدد کا راستہ چھوڑنے والے شرپسندوں کو اپنی نئی زندگی بحال کرنے کے لئے خصوصی پہل کی ہے۔

ہیمنت بسوا سرما
ہیمنت بسوا سرما
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 2:14 PM IST

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ ریاست میں سال 2016 سے اب تک مختلف تنظیموں کے کم از کم 3،439 شدت پسندوں نے خود سپردگی کی ہے اور ریاستی حکومت الفا سمیت 11 مختلف شدت پسند تنظیموں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

سرما نے ریاستی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھ جولائی تک 1،306 اسلحہ، 20،722 مختلف اقسام کے گولہ بارود، 89بم، 599 گرینیڈ اور 121.72 کیلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کئے گئے ہیں۔ جب کہ خود سپردگی کرنے والے شرپسندوں کی پاس سے 748 اسلحہ اور 19،299 گولہ بارود جمع کئے گئے تھے­۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام اور نیشنل ڈیمو کریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ تنظیموں پرپابندی عائد ہے۔ جب کہ کامتاپور لبریشن آرگنائزیشن بھی متحرک ہے۔

شمال مشرقی شدت پسند تنظیموں کے لئے مرکزی حکومت کی ’سمپورن۔سہ پرنواس’ منصوبہ کے تحت ریاستی حکومت نے حکومت کے سامنے خود سپردگی کرنے والے اور تشدد کا راستہ چھوڑنے والے شدت پسندوں کے نئے طریقہ سے زندگی بحال کرنے کے لئے خصوصی پہل کی ہے۔

خود سپردگی کرنے والے 1800 شدت پسندوں کو ہنرمندی کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے اور ان میں سے 1،192 افراد کو معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :خودسپردگی کرنے پر نکسلیوں کا علاج کرایا جائے گا: آئی جی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسام پولیس میں انتیس ہزار نو سو اڑتالیس عہدے خالی پڑے ہیں۔ جس میں 2016 سے 15،248 عہدے بھی شامل ہیں۔ 2016 سے خالی پڑے 15،248 عہدوں میں سے 4،537 مستقبل قریب میں پر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.