حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیکرس نے اس کو ہیک کرتے ہوئے کرپٹو کمیونٹی کا پوسٹ کئے اور دیگر تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔ ان افراد نے پروفائل کی تصویر کو بھی ہٹادیا۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ امریکہ سے اس اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ اس کا لوکیشن یو ایس بتا رہا ہے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی پارٹی کی ٹکنیکل ٹیم چوکس ہوگئی جس نے اس کو بحال کرنے کی سرگرمیاں شروع کردیں۔ YSR Congress Party Twitter account hacked
ٹکنیکل ٹیم اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس نے ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیک کیا ہے اور کیسے اس کو ہیک کیا گیا ہے۔ برسراقتدار جماعت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیاگیا ہے تاہم بتایاجاتا ہے کہ سائبر شعبہ اورٹوئیٹر کواس خصوص میں چوکس کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ریاست کی اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے ٹوئیٹراکاونٹ کو بھی ہیکرس نے ہیک کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Nara Lokesh on TDP Twitter Hacking: تلگودیشم کا ٹوئیٹر ہینڈل ہیک
یو این آئی