ضلع کے چیرووانوپالاڈو گاؤں کا رہنے والا چیتنیہ بیرونی ملک میں سافٹ ویرانجینئر کے طورپر کام کرتا تھا۔
چند سال کام کے بعد وہ واپس اپنے آبائی مقام واپس ہوا۔ تب ہی سے وہ لڑکیوں کو پھنسانے کی فیس بک، واٹس اپ اور انسٹاگرام کے ذریعہ کوشش کررہا تھا۔
وہ ان لڑکیوں کو جنسی طورپر ہراساں کیاکرتا تھا اور پھر بعد ازاں ان کو بلیک میل بھی کیاکرتا تھا۔
ایک خاتون کا پرس شاپنگ مال میں غائب ہو گیا تھا۔ پرس کو تلاش کرنے میں اس نے مدد کی جس پر اس خاتون کے ساتھ اس کی دوستی ہوگئی۔
چیتنیہ اس سے فون پر چیٹنگ کرتا تھا اور بعد ازاں اس نے خاتون کو جنسی طورپر ہراساں کیا۔ خاتون نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔