وینکیا نائیڈو نے کوٹہ کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان طلبا کے لیے رہنے اور کھانے کا انتظام کرنے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے اوم برلا سے کہا کہ طلبا کو کوٹہ ہی بہتر مقام پر رہنے، کھانے، طبی خدمات کے علاوہ دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے طلبا کو یقین دلایا کہ وہ مقامی عہدیداروں کے ساتھ ربط میں ہیں اور بہت جلد انہیں آبائی مقام پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔
لاک ڈاون کی وجہ سے آندھراپردیش کی طالبات کے راجستھان میں پھنس جانے سے متعلق میڈیائی اطلاعات کا نوٹ لیتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کوٹہ کےرکن پارلیمنٹ اومبرلا سے اس معاملہ کورجوع کیا جس پر اوم برلا نے ان طلبا کی مکمل مدد کرنے کا تیقن دیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل طلبا نے ایک ویڈیو پیام میں تلنگانہ و آندھراپردیش کے وزرائے اعلیٰ سے ان کی آبائی ریاست واپسی کےلیے انتظامات کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔