ڈسٹرکٹ جیلر وینوگوپال ریڈی نے کہا کہ اس جیل میں محروس 74 قیدیوں کے نمونے حاصل کئے گئے تھے ان میں سے 13کورونا مثبت پائے گئے۔ 13ریمانڈ قیدیوں کو علاج کے لئے کووڈ سنٹر منتقل کیاگیا۔
تاہم دو قیدی آج صبح کی اولین ساعتوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ دو قیدی ایک سال کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
یہ دونوں مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم اور بھیماروم کے رہنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے باسر میں لاک ڈاون
پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی۔ ان کے چکمہ دینے کے بعد فرار ہونے کے واقعہ پیش نظر کووڈ کیر سنٹر کے قریب سیکوریٹی سخت کردی گئی۔
ایس پی کے نارائن نائن نے اس سنٹر کا معائنہ کیا جہاں سے یہ قیدی فرار ہوئے۔