ETV Bharat / state

آندھرا پردیش : 'نامعلوم' بیماری سے متعدد قبائلی ہلاک - متعدد قبائلیوں کی موت ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے آندھرا پردیش کے وزایانگارام ضلع میں متعدد قبائلی کسی نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

آندھرا پردیش : 'نامعلوم' بیماری سے متعدد قبائلی ہلاک

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 5:00 PM IST

وزیانگرام (آندھرا پردیش) آندھراپردیش کے وزایانگارام ضلع میں گذشتہ دنوں ایک 'نامعلوم' بیماری کی وجہ سے متعدد قبائلیوں کی موت ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع پچھیپینٹا منڈل کے چلامامیدی گوڈے گاؤں سے حالیہ دنوں میں کسی نامعلوم بیماری کی وجہ سے اس طرح کی اموات کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

بدھ کے روز سلور کے ایم ایل اے پی راجنا ڈورا نے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کو حالیہ واقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت مکھی وینکٹی، مکھی پدمدمی، سمبوائنا سمہاچالم، مکھی اممنہ، مکھی کوٹیا، مکھی گنگاما، مکھی اپالاسامی اور سمبائنا چننیا کے طور پر ہوئی ہے۔

گوریونائیڈوپیتا پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کے ایک ڈاکٹر ایس روی شنکر نے متاثرہ لوگوں کی جائزہ رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ شراب کے استعمال سے جسم کے اعضاء اور پیروں میں سوجن پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ بیماری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.