ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم مفت سوریہ گھر اسکیم کے متعلق ترال میں جانکاری کیمپ منعقد - PM SURYA GHAR SCHEME

محکمہ بجلی کی جانب سے پی ایم سوریہ گھر بجلی یوجنا پر ایک آگاہی پروگرام جموں و کشمیر کے ترال میں منعقد کیا گیا۔

پی ایم مفت سوریہ گھر اسکیم کے متعلق ترال میں جانکاری کیمپ منعقد
پی ایم مفت سوریہ گھر اسکیم کے متعلق ترال میں جانکاری کیمپ منعقد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2025, 3:59 PM IST

ترال : محکمہ بجلی کی جانب سے آج پی ایم سوریہ گھر بجلی یوجنا کی جانب سے ٹاون ہال ترال میں ایک آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میں محکمہ بجلی کے عہدیداروں کے علاوہ عام لوگوں نے شمولیت کی۔ اس موقع پر محکمہ بجلی کے اے ای شبیر احمد آہنگر، اے ای محمد ایوب اور دیگر آفیسر وں نے اس اسکیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ اس اسکیم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 جنوری کو گزشتہ برس کیا تھا۔ اس اسکیم سے گھروں کی چھتوں پر شمسی تنصیبات کے ذریعے پہلے ہی 8.46 لاکھ گھرانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

پی ایم مفت سوریہ گھر اسکیم کے متعلق ترال میں جانکاری کیمپ منعقد (ETV Bharat)

شمسی توانائی کو تیزی سے اپنانے کی پیش رفت ماہانہ تنصیب کی شرحوں میں دس گنا اضافے سے ظاہر ہوتی ہے، جو اب ماہانہ تقریبا 70,000 تنصیبات سے تجاوز کرچکی ہے ، جو اسکیم سے پہلے کی سطحوں کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ اس اسکیم میں قابل تجدید توانائی کو مزید سستی اور قابل رسائی بنانے کے لیے 40فیصد تک کی سبسڈی پیش کی جاتی ہے۔ اب تک 5.54 لاکھ مکین صارفین کو مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) کے طور پر 4,308.66 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں، جس میں فی گھرانہ 77,800 روپے کی اوسط سبسڈی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیٰحدگی کے بعد اگر خاتون کو 'مطلقہ' لکھتے ہیں تو کیا مرد کو بھی 'طلاق دہندہ' کہا جائے؟ ہائی کورٹ - PRACTICE LABELING WOMAN DIVORCEE

مزید برآں ، ایک اندازے کے مطابق 45فیصد مستفیدین کو اب صفر بجلی کے بل موصول ہور رہے ہیں، جو ان کی شمسی توانائی کی پیداوار اور کھپت کے پیٹرن پر منحصر ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبیر احمد آہنگر نے بتایا کہ اس اسکیم کے دوران صارفین کو سبسڈی ایک مہینے کے اندر اندر واگزار ہوگی۔ اس حوالے سے عوامی سطح پر بھی سپورٹ مل رہا ہے اور لوگ اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.