ETV Bharat / state

'بیماری کی حقیقی وجوہات عوام کے سامنے لائیں'

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 2:47 PM IST

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے جگن موہن ریڈی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ ایلورو میں پُراسرار بیماری کی حقیقی وجوہات کو عوام کے سامنے لائیں۔

'بیماری کی حقیقی وجوہات عوام کے سامنے لائیں'
'بیماری کی حقیقی وجوہات عوام کے سامنے لائیں'

انہوں نے وزیراعلی کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پینے کے پانی میں لیڈ اور نکل کی موجودگی سے لوگوں میں خوف پایاجاتا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طورپر اس تشویش کو دور کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ موبائل منرل واٹرپلانٹس سے ہی مناسب پینے کے پانی کی سپلائی ہو۔

اس خصوص میں حکومت اقدامات کرے۔نائیڈو نے کہا کہ اس پانی میں بھاری میٹلس کی موجودگی سے حاملہ خواتین،بچوں اور معمر افرادکی صحت پر شدید اثر پڑسکتا ہے۔ہر مریض کی صحت پر طویل مدتی اساس پر نظر رکھنی چاہئے اور قومی وبین الاقوامی طبی ماہرین کے ذریعہ بہترطبی نگہداشت کو یقینی بنانا چاہئے۔

انہوں نے اصل وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے سائنٹفک جائزہ کی ضرورت ہے۔نائیڈو نے ریاست میں ہیلت ایمرجنسی نافذ کرنے ان کی پارٹی کے مطالبہ کا اعادہ کیا تاکہ یہاں کے لوگوں اور مریضوں میں بھروسہ پیداکیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ محفوظ پینے کا پانی ہر شہری کا حق ہے تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ ریاستی حکومت محفوظ پینے کا پانی اور سینی ٹیشن فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تقریبا 600تا700افرادبیمار پڑگئے اور ان کو مختلف اسپتالوں میں داخل کروایاگیا ہے۔ہر دن مریضوں میں علامات میں تبدیلی آرہی ہے۔انہوں نے ایلورو واقعہ کے سلسلہ میں ہیلپ لائن بھی شروع نہ کرنے پر ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ فوری طورپر ایک خصوصی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاجائے۔انہوں نے ہر مریض کے لئے فوری طورپرہیلت اور لائف انشورنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جادوئی عدد کے بغیر میئر کا انتخاب ممکن!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.