ابتدائی سائڈ افیکٹ کے خوف کے سبب ٹیکہ کاری کے تعلق سے لوگوں کا رد عمل اچھا نہیں رہا لیکن ان کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے نتیجے برآمد ہوئے۔ اسی کا سبب ہے کہ لوگ اب خود سے ٹیکہ کاری کے لئے آنے لگے ہیں۔
گزشتہ 16 جون سے شروع ہوئے چار روزہ ویکسین فیسٹول کے پہلے دن 13525 لوگوں نے ویکسین لگوائی اور دوسرے دن بدھ کو 15123 لوگوں نے ٹیکے لگوائے۔
مرکز کے زیر انتظام ریاست پڈو چیری کو 15 اگست تک 100 فیصد ٹیکہ کاری والی ریاست بنانے کے ہدف کے ساتھ انتظامیہ ’ویکسین فیسٹول‘ کا انعقاد کررہی ہے۔
اس کام میں ریاست کی لیفٹننٹ گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سندر راجن اور وزیراعلی این رنگا سوامی نے وقت وقت پر لوگوں کو واقف کرایا ہے کہ ٹیکہ کاری ہی کووڈ انفیکشن کو روکنے کا واحد طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کی دوسری لہر میں ایک مہینے میں یہاں 750 لوگوں کی موت ہوئی اور ان میں سے 90 فیصد نے ٹیکے نہیں لگوائے تھے۔ ٹیکہ لگانے والے افراد انفیکشن سے متاثر ہونے پر بھی سنگین طور پر متاثر نہیں ہوگا اور یہ بیداری کا پیغام کلک کرایا گیا اور لوگ خود ٹیکہ کاری کرانے کے لئے آّنے لگے ہیں۔
یو این آئی