ETV Bharat / state

ایس وی سرسوتی کو 'نیشنل فلورینس نائٹنگل ایوارڈ' سے نوازا گیا - ملٹری نرسنگ سروس

پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ نرس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ایم این ایس کے تئیں سرسوتی کی بے مثال شراکت کے لئے انہیں ایوارڈ پیش کیا گیا۔ نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈ ایسا سب سے بڑا قومی اعزاز ہے جسے ایک نرس بے لوث خدمت اور غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے حاصل کر سکتی ہے۔

ایس وی سرسوتی کو 'نیشنل فلورینس نائٹنگل ایوارڈ' سے نوازا گیا

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 11:05 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس وی سرسوتی کو نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈ 2020 پیش کیا۔ یہ ایوارڈ ورچوئل میڈیم کے ذریعے دیا گیا۔

پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ نرس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ایم این ایس کے تئیں سرسوتی کی بے مثال شراکت کے لئے انہیں ایوارڈ پیش کیا گیا۔ نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈ ایسا سب سے بڑا قومی اعزاز ہے جسے ایک نرس بے لوث خدمت اور غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے حاصل کر سکتی ہے۔

سرسوتی کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے ہے۔ انہوں نے دسمبر 1983 میں ایم این ایس کی نرسنگ سروس میں کمیشن حاصل کیا تھا اور ایم این ایس میں ساڑھے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک کام کیا ہے۔

وہ ایک معروف آپریشن تھیٹر نرس تھیں جنہوں نے تین ہزار سے زائد جانیں بچائیں اور ہنگامی سرجری کی۔ اپنے کیریئر میں سرسوتی نے رہائشی، آپریشن روم نرسنگ انسٹرکٹرز اور معاون عملے کو تربیت دی۔ سرسوتی نے مریضوں کے لیے تدریسی مواد تیارکئے اور کارڈک سرجری کے شعبے کے لیے کٹس تیار کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی: قومی ترجمان

سرسوتی نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورموں پر ایم این ایس کی نمائندگی کی۔ انہوں نے فوجیوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ہزار سے زائد فوجیوں اور خاندانوں کو تربیت دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.