اتوار کی شب ریلوے پولیس کو کسی نامعلوم شخص نے فون پر اطلاع دی کہ ریلوے اسٹیشن میں بم رکھا گیا ہے۔
اس فون کے ساتھ ہی ریلوے پولیس اور ریلوے پروٹکشن فورس نے مسافرین کو اس خصوص میں اطلاع دی اور بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کو بھی چوکس کیا۔
بعد ازاں بم کو ناکارہ بنانے والے اہلکار وہاں سونگھنے والے کتوں کے ساتھ پہنچے۔ تقریبا ایک گھنٹہ کی تلاشی کے باوجود ریلوے اسٹیشن پر کوئی بھی بم نہیں ملا۔ بعد ازاں ریلوے کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ ریلوے اسٹیشن میں کوئی بھی بم نہیں تھا جس کے بعد تمام مسافرین اور ان کو چھوڑنے کے لئے ریلوے اسٹیشن آنے والے افراد نے راحت کی سانس لی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ایک جھوٹا فون کال تھا۔
وجیانگرم ریلوے اسٹیشن میں بم کی افواہ - آندھراپردیش
آندھراپردیش کے وجیانگرم ریلوے اسٹیشن میں بم رکھے جانے کے فون کال کے سبب مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔