تلگو ریاست کے 33 طلبا کے گروپ میں پانچ لڑکیاں بھی شامل ہیں اپنے ذاتی اخراجات سے بذریعہ بس 10 اپریل کو دہلی سے سفر شروع کیا تھا آج آندھراپردیش پہنچ گئے جبکہ آئی ٹی بی پی کے عہدیداروں نے ان کی مزید مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ان طلبا کو بھارتی حکومت نے ایئرانڈیا کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ 15 مارچ کو ملک واپس لایا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایک طالب علم کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے۔
گنٹور، پرکاشم، کرنول، کڑپہ اور نیلور اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا اپنے گھروں تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو میڈیکل چیک اپ کےلیے وجئےواڑہ کے ہسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے طلبا کی بس کو چھتیس گڑھ پر روک دیا گیا تھا تاہم آندھراپردیش حکومت اور وزارت داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے ضروری ہدایت دیں جس کے بعد بس کو آندھراپردیش جانے کی اجازت دی گئی تھی۔