یہ حادثہ ضلع سریکاکلم کے بالیگم گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی۔ اس بس میں حادثہ کے وقت 42 مسافرین سوار تھے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ مزدور جنہوں نے کرناٹک میں تقریبا 15دن الگ تھلگ مرکز میں گذارے، بس کے ذریعہ اپنی آبائی ریاست جارہے تھے۔ حادثہ کی اطلاع مقامی افراد کی جانب سے پولیس کو فوری طورپر دی گئی۔
جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ 'تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھو دیا۔